علامہ سید ریاض حسین شاہ کا محفل میلاد میں خطاب | اہلِ ایمان کے لیے پیغام

فقیر کا مقصد جوڑنا اور دین کی خدمت ہے: سید ریاض حسین شاہ کا خطاب

راولپنڈی: درویش صفت اللہ والوں کا بڑا مقام ہے یہ وہ ہستیاں ہیں جو اپنی آستینوں میں ید بیضاء لیے بیٹھے ہیں۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ سے مانگنا مومن کا اسلحہ ہے، مخلوق کو اللہ سے مانگنے کی عادت اپنانی چاہئیے اور دعا والوں کی قدر کرنی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مہلو شریف فتح جنگ میں ڈیرہ سید ریاض حسین شاہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس عظیم الشان محفل کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بابا فرید الدین شکر گنج دیوان احمد مسعود چشتی نے فرمائی۔
جبکہ مہمانان خاص میں سید امجد شاہ، سید سجاد حسین شاہ، سید سلامت علی شاہ، سید فیصل ریاض حسین شاہ ، سید نعمان ریاض حسین شاہ ،ممبر صوبائی اسمبلی محمد خورشید، سید بشیر حسین شاہ ، مفتی محمد لیاقت علی ، مفتی محمد رضوان انجم ، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، علامہ بشیر القادری ، شیخ عارف سھیل، پروفیسر ابرار احمد خان ، سید قیصر عباس شاہ شامل تھے۔
اہل علاقہ کی کثیر تعداد محفل میں شرکت کی۔ سید ریاض حسین شاہ نے محفل میلاد النبی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیدوں کا ناز یے کہ ہمارا تعلق ابو تراب کے قبیلے سے ہے ۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حق مولا علی کے ساتھ ہے جدھر علی جائیں حق بھی انکے پیچھے پیچھے چلتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ فقیر لوگوں کو توڑنے والا نہیں بلکہ جوڑنے والا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے مقبول بندوں کی دعائیں قبول فرماتا ہے۔
سید ریاض حسین شاہ نے اپنے خطاب میں علامہ محمد قاسم شیخ کو عظیم الشان اور فقید المثال محفل منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
اور انکی دینی خدمات کو سراہا ۔ الحاج محمد ریحان روفی نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں