نیلم جہلم بندش کی وجہ سے سستی بجلی کی قلت
نیلم جہلم بندش سے کروڑوں کا نقصان، توانائی بحران میں اضافہ
969 میگاواٹ کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ، جو مئی سے شدید راک برسٹ فالٹ کی وجہ سے بند ہے۔
قومی خزانے سے کروڑوں روپے کا نقصان کر رہا ہے جبکہ صارفین کو سستی بجلی سے بھی محروم کر رہا ہے۔
منصوبے کی بندش نے ملک کی ہائیڈرو الیکٹرک پاور کی قلت کو مزید بڑھا دیا ہے۔
جس سے توانائی کے موجودہ بحران میں اضافہ ہو رہا ہے۔
نیپرا نے ڈسکوز کے لیے ایف سی اے کے تحت 0.71 روپے فی یونٹ کمی پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
ایک عوامی سماعت کے دوران نیپرا کے چیئرمین نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے مرمت کے اخراجات پر وضاحت نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کوئی اندازہ پیش نہیں کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں