صحافیوں کے تحفظ کے بغیر آزادی صحافت ممکن نہیں: وزیرِ اعظم کا پیغام

آزادی صحافت کا تحفظ: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اہم بیان

صحافیوں کے تحفظ کے بغیر آزادی صحافت ممکن نہیں، وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے بغیر آزادی صحافت ممکن نہیں ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافی دنیا کو باخبر رکھنے کیلئے دن رات مصروفِ عمل رہتے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بد قسمتی سے صحافیوں کو سچ بولنے کی پاداش میں مختلف خطرات، مصیبتوں اور صعوبتوں کو جھیلنا پڑتا ہے۔
امن کے علاوہ، تنازعات و جنگوں میں بھی صحافی اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر رپورٹنگ کے فرائض سر انجام دیتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سچ کے داعی ان صحافیوں کو پابندیوں ، تشدد ، دھمکیوں، اغواء اور قتل جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
غزہ میں بین الاقوامی کنوینشنز کے باوجود درجنوں صحافیوں کو دانستہ قتل کر کے سچ کا راستہ روکا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں