آئینی بینچ میں سارے مقدمات نہ لے جائیں”: “جسٹس منصور

“آئینی بینچ میں مقدمات: جسٹس منصور علی شاہ کی وضاحت”

سارے مقدمات آئینی بینچ میں نہ لیکر جائیں، جسٹس منصور
سپریم کورٹ میں سوئی ناردرن اوور بلنگ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ سارے مقدمات آئینی بینچ میں نہ لے کر جائیں ۔
بلکہ کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔سپریم کورٹ میں سوئی ناردرن اوور بلنگ کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس کیس کی نظرثانی درخواست ابھی زیرالتوا ہے، کیس 26 ویں ترمیم کے بعد آئینی بینچ میں جائے گا۔
جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں کوئی آئینی یا قانونی سوال موجود نہیں۔
سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں، کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں