“پی آئی اے کی فروخت: علی امین گنڈا پور کا سخت بیان”
پی آئی اے کو کوڑیوں کے بھاؤ نہیں بیچنے دینگے: علی امین
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو کوڑیوں کے بھاؤ نہیں بیچنے دیں گے۔
امین گنڈاپور نے شریف فیملی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے، شریف فیملی قومی ایئر لائن کو اونے پونے داموں خود خریدنا چاہتی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو خریدنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔
اگر ہم نے قومی ایئرلائن کو خرید لیا تو نام پی آئی اے ہی برقرار رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 9 تاریخ کو صوابی انٹرچینج پر جلسہ کریں گے، یہ ایک طرح کا خیبر پختونخوا کا جرگہ ہوگا ۔
جس میں باقی پاکستان سے بھی لوگ آئیں گے، ان کے لیے ہم نے ایک لائحہ عمل دینا ہے، اس میں فیصلہ کرنا ہے۔
اس کے مطابق اعلان کیا جائے گا کہ کیسے نکلنا ہے، کہاں، کہاں سے نکلنا ہے، کس طریقے سے نکلنا ہے۔
پاکستان کو کیسے بند کرنا ہے، ہم سب احتجاج کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں