نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد، ایک اور کامیابی کا سنگ میل

پاکستانی اسپنر نعمان علی کا شاندار کارنامہ، آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ۔
جس میں پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق اکتوبر کے لیے پاکستانی اسپنر نعمان علی، نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر مچل سینٹنر اور جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد ساجد علی اور نعمان علی کو اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔
38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 20 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
یاد رہے کہ نعمان علی کو پہلی بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ باؤلر رینکنگ میں وہ پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے، اس وقت وہ نویں نمبر پر موجود ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں