محسن فخری زادے قتل کیس: ایران میں 3 اسرائیلی جاسوسوں کو سزائے موت
ایران: ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں ملوث 3 اسرائیلی جاسوسوں کو سزائے موت
ایران نے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر 3 اسرائیلی جاسوسوں کو سزائے موت سنادی۔
ایران کے صف اول کے ایٹمی سائنس دان محسن فخری زادے نومبر 2020 میں دارالحکومت تہران کے قریب ایک شاہراہ پر قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے تہران میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ابتدائی قانونی کارروائی ارمیا میں عمل میں لائی گئی۔
جہاں ان ملزموں کو سزائے موت سنائی گئی، کیس ابھی اپیل کے مرحلے میں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد مغربی آذربائیجان کے صوبے سے8 میں سے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
جو قابض اسرائیلی حکومت کے لیے جاسوسی کے مرتکب پائے گئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں