ٹرمپ نے کہا وہ نئی جنگیں شروع نہیں کریں گے: سینیٹر مشاہد حسین سید کا بیان

ٹرمپ کی واپسی: سینیٹر مشاہد حسین نے کہا “وہ نئی جنگیں شروع نہیں کریں گے”

ٹرمپ نے کہا وہ نئی جنگیں شروع نہیں کرینگے، مشاہد حسین
سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے کہا وہ نئی جنگیں شروع نہیں کریں گے۔
سینیٹر مشاہد حسین سید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال سے کہہ رہا تھا کہ ٹرمپ کی واپسی ہوگی۔
کہا تھا ٹرمپ واپس آرہے ہیں، کیونکہ انکا میسج اسٹرونگ ہے، جوبائیڈن اور کمالاہیرس کا میسج کمزور اور امریکی عوام ان سے بد دل ہو چکے ہیں۔
امریکی عوام انکی پالیسی کی وجہ سے بددل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دور حکومت میں ٹرمپ نے جو رگڑا کھایا 40 فیصد عوام اس وقت سے ساتھ ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر 34 کیسز بنائے اور الزامات بھی لگائے گئے۔
ٹرمپ نے کافی اذیت برداشت کی، انکے خلاف میڈیا کمپین بھی چلی۔
ٹرمپ کو ٹوئٹر پر بین بھی کیا گیا لیکن وہ ڈٹے رہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں