فائیو جی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم کا عزم

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کیلئے حکومتی اقدامات – وزیراعظم

فائیو جی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات اگلے 3 برسوں میں 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے غیر ملکی کمپنی کے چیئرمین کی قیادت میں 5 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ، علی پرویز ملک اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہے۔
3 سالوں میں آئی ٹی برآمدات 25 بلین ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔
دور دراز علاقوں میں بھی تیز تر موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں