آئی ایم ایف مشن 11 نومبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا

پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کا دورہ، کلائمیٹ فنانسنگ اور بجٹ پر بات چیت

آئی ایم ایف مشن 11 نومبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا
آئی ایم ایف مشن 11 سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن سے 1 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے باضابطہ بات چیت ہوگی۔
جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بجٹ سمیت دیگر امور کا جائزہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مشن دورہ کے دوران بجٹ اہداف اور معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گا۔
جبکہ پاکستان نے 2030 تک 60 فیصد متبادل ذرائع سے توانائی حصول کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ذرائع کے مطابق مشن کیساتھ نیشنل کلین ایئر پالیسی کے تحت کلائمیٹ چینج پر بات چیت ہوگی۔
اس کے علاوہ یورو 5، یورو 6 ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کلین ایئر پالیسی کیلئے کریڈٹ بڑھانے سے متعلق رپورٹ مشن سے شیئر ہو گی۔
گرین انرجی مکس، بلین ٹری سونامی پراجیکٹ پر اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش ہوگی، ۔
جبکہ ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات سے متعلق اعدادوشمار پیش کئے جائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں