2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 52 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز

ایف بی آر: 2024 میں انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 52 لاکھ سے زیادہ، 71 فیصد اضافی ٹیکس جمع

2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 52 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز
سال دوہزار چوبیس کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد ب52لاکھ 15ہزار سے تجاوز کر گئی۔
گزشتہ سال کے مقابلے گوشواروں میں 76 فیصد یعنی بائیس لاکھ چھپن ہزارکا اضافہ ریکاڈ کیا گیا ۔
ایف بی آر کے مطابق 6 نومبر تک 52 لاکھ 15 ہزار 951 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔
گزشتہ سال اسی مدت 29 لاکھ 59 ہزار 774 ٹیکس گوشوارے موصول ہوئےتھے،۔
گوشواروں کے ساتھ 132 ارب روپے سے زائد ٹیکس بھی جمع ہوا،۔
گوشواروں کے ساتھ گزشتہ سال کے 77 ارب کے مقابلے 71 فیصد زیادہ ٹیکس جمع ہوا،۔
مالی سال 2024 کیلئے 20 لاکھ 51 ہزار 962 افراد نےقابل ٹیکس آمدن صفرظاہر کی۔
، مجموعی ٹیکس گوشواروں میں ایسے افراد کی شرح 39 فیصد سے زائد ہے۔
، یکم جولائی 2024 سے6 نومبر تک 6 لاکھ 60 ہزارنئےٹیکس فائلرز کا اندراج ہوا،۔
گزشتہ سال یکم جولائی سے اب تک 13 لاکھ 46 ہزار نئے ریٹرن فائل ہوئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں