وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے

پاکستان کی معیشت میں ترقی کے آثار، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بہتری آرہی ہے

پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہرشعبے میں اصلاحات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
حکومتی اخراجات کی کمی پر توجہ مرکوز ہے، پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے۔
اسلام آباد میں یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے سال جو مہنگائی 32 فیصد پر تھی آج 6 اعشاریہ 7 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کو ایک اچھی خبر دینا چاہتا ہوں جس سے معیشت ترقی کرے گی۔
زراعت و صنعت تیزی سے آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے سردیوں کے 3 ماہ دسمبر تا فروری بجلی اضافی استعمال پر بجلی سہولت پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے تحت بجلی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جارہی ہے،۔
بجلی سہولت کا اطلاق اس سال دسمبر سے اگلے سال فروری تک کے بلوں پر ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں