پاکستان کے آلودہ ترین شہر: ملتان پہلے نمبر پر

ایئر کوالٹی انڈیکس 1900 سے تجاوز – پاکستان کے آلودہ ترین شہر

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے نمبر پر آگیا
ملتان شہر رات میں بھی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 1900 سے تجاوز کر گیا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے۔
جبکہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہروں میں بھی دھند اور اسموگ نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
ادھر دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 1 چارسدہ سے اکبرپورہ تک، موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرورتک، موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔
موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے جھانگڑہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے مسئلے سے نمنٹنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں اتوار کو بھی تمام بازار بند رہیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں