کوئٹہ میں دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات اور ابتدائی رپورٹ
کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے دہشت گردوں کا سر کچلنے کے لیے پوری طاقت سے فیصلہ کن اقدامات پر اتفاق کرلیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اہم اجلاس ہوا ۔
جس میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر کیے گئے خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کا سر کچلنے کے لیے پوری طاقت سے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔
اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائےگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے دوران باور کروایا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بلوچستان کو ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
اور پولیس، کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) و دیگر فورسز کی تربیت اور استعداد بڑھانے میں مکمل تعاون کیا جائےگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں