اسرائیل جنگی جرائم پر جواب دہ ہو: اسحاق ڈار کا مطالبہ

اسرائیل جنگی جرائم پر جواب دہ ہو: اسحاق ڈار کی عالمی برادری سے اپیل

اسرائیل سے جنگی جرائم پر جواب دہی کی جائے:اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل سے اس کے جنگی جرائم پر جواب دہی کی جائے۔
اسرائیلی مہم جوئی نے مشرق وسطیٰ میں امن،سلامتی کو خطر ے میں ڈال دیا،بین الاقوامی برادری غزہ میں نسل کشی بند کرائے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطین کاز کیلئے عرب لیگ اور او آئی سی کی کاوشیں قابل تعر یف ہیں۔
اسرائیل مشرق وسطیٰ کے امن کو تباہ کر رہا ہے،مشرق وسطیٰ کے حالات ابتر ہو چکے ہیں۔
ا سر ا ئیل عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزیاں کر رہا ہے،غزہ کیلئے بین الاقوامی امداد کی فراہمی کو محدود کیا گیا۔
اسرائیلی فورسز غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں، اسرائیل ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض فوج فلسطینیوں پر ظلم کر رہی ہے،پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے۔
اسرائیلی حملوں میں ہزاروں فلسطینی شہید ، زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیل نے غزہ میں سکولوں ،ہسپتالوں اورپناہ گزینوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل کو جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے، پوری امت او آئی سی کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ کیا اقدامات کرتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں