آسٹریلوی کرکٹرز کی پاکستان کے خلاف شکست پر شدید تنقید
پاکستان سے شکست سابق آسٹریلوی کرکٹرز کی اپنی ٹیم پر تنقید
پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست پر سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے عالمی چیمپئن کو ہارنے کی پرواہ ہی نہیں تھی۔
واضح رہے کہ اتوار کو ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر 22 سال بعد میزبان ٹیم کیخلاف سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔
آسٹریلیا نے اس اہم میچ میں پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، اسٹیو اسمتھ اور مارنس لیبوشین کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔
جبکہ مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پہلے ہی پیٹرنٹی چھٹی پر تھے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پہلے دو ون ڈے کھیلنے کے بعد پیٹ کمنز آرام کے لیے اپنے گھر سڈنی چلے گئے تھے۔
اور اتوار کی رات وہ اپنی بیوی بیکی کے ساتھ کولڈ پلے کنسرٹ میں گئے،۔
دوسری جانب ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلیکس کیری ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیل رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں