آئینی بینچز کی تشکیل میں اہم فیصلہ: سپریم کورٹ میں 5 ججز پر مشتمل بینچز

جسٹس امین کی سربراہی میں آئینی بینچ کی تشکیل: اہم فیصلے کی تفصیل

آئینی بینچ کم از کم 5 ججز پر مشتمل ہوگا: جسٹس امین کی سربراہی میں فیصلہ
سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل کیلئے جسٹس امین الدین خان کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں آرٹیکل 191 اے کے تحت مقدمات کی کلرکوڈنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل کیلئے جسٹس امین الدین خان کے چیمبر میں اجلاس ہوا جس میں بینچز کے امور کاجائزہ لیاگیا۔
آئینی بینچز کے کام کرنے کے طریقہ کار سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
میٹنگ میں جسٹس امین الدین کوزیرالتوا آئینی مقدمات پربریفنگ دی گئی۔
بتایا گیاکہ آرٹیکل 184کی ذیلی شق ایک، آرٹیکل 184کی ذیلی شق 3 کے کیس زیرالتواہیں ۔
آرٹیکل 186 سمیت انسانی حقوق کے کیسز بھی زیرالتوا ہیں۔
اجلاس میں 26 ویں ترمیم کے بعد آرٹیکل 191 اے کے تحت مقدمات کی کلرکوڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔
سینیئرریسرچرآفیسرمظہرعلی خان کو آرٹیکل 199 کے مقدمات کی اسکروٹنی کا ٹاسک دیاگیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں