“پنجاب میں عمران خان کے خلاف درج 54 مقدمات، لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع”
عمران خان پر پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟
لاہور: پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر صوبے بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادیں۔
بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کے کیس میں سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی ۔
جس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان پر پنجاب پولیس نے 54 مقدمات درج کررکھے ہیں۔
سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر لاہور میں 21 مقدمات، راولپنڈی ڈویژن میں 19 اور شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر فیصل آباد میں 5 اور گوجرانوالہ میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیل جاننے کے لیے ان کی بہن نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس فاروق حیدر کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں