بروقت علاج کی اہمیت: ذیابیطس کے عالمی دن پر صدر زرداری کا پیغام

ذیابیطس کے بڑھتے کیسز اور بروقت علاج کی اہمیت پر صدر زرداری کی آگاہی

بروقت علاج بارے آگاہی کی ضرورت ہے:صدرزرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ذیابیطس کے عالمی دن پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ذیابیطس کا عالمی دن ہر سال لوگوں میں اس بیماری کے خطرات بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ غیر فعال طرز زندگی، غیر متوازن خوراک اور بیماری کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے۔
صحت مند طرز زندگی، باقاعدہ ورزش، متوازن خوراک، مناسب وزن برقرار رکھنے سے ذیابیطس پر قابو پانا اور بچاؤ ممکن ہے۔
صدر نے کہا کہ ذیابیطس کی روک تھام، بروقت علاج کی اہمیت بارے آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
میڈیا، سول سوسائٹی تنظیموں اور نجی شعبے کے تعاون سے آگاہی پیدا کر سکتے ہیں۔
شہریوں کو ذیا بیطس کی سستی اور مؤثر دیکھ بھال کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان کا صحت کا نظام مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں