نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد، بائیڈن کا خیرمقدم اور اقتدار کی منتقلی پر بات چیت
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس پہنش گئے۔
جہاں انہوں نے اپنے دیرینہ سیاسی حریف صدر جو بائیڈن سے مصافحہ کیا اور اقتدار کی منتقلی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر بائیڈن نے ملاقات کے آغاز میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں واپسی پر خیرمقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
امریکی صدر نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وعدہ کیاکہ وہ اقتدار کی بآسانی منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
دریں اثنا نومنتخب امریکی صدر کیپیٹل ہل میں ریپبلکن سینیٹرز سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے لیے نئے ناموں کا اعلان کیا تھا۔
اور ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو بھی اہم ذمے داری سونپی تھی کہ وہ حکومتی کارکردگی کی مہم کی قیادت کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں