پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، نوازشریف کا عزم

نوازشریف: پاکستان کو ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بنائیں گے، ترقی کا عہد

پاکستان کو ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بنائیں گے، نوازشریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواشریف نے کہا ہے پاکستان کو ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔
ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اگر ہماری گزشتہ حکومت کا تسلسل برقرار رہتا تو آج ملک میں بیروزگاری نہ ہوتی۔
لندن میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے۔
مریم نواز نے دو ماہ میں لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے 50 سے 60 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔
شہباز شریف ملک کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔
اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تسلسل برقرار رہتا تو آج ملک میں بیروزگاری نہ ہوتی اور کوئی غریب اور بے گھر نہ ہوتا۔
غلط فیصلوں سے ملک کا نقصان ہوا، ملک اب ترقی کے سفر پر گامزن ہے، اللہ کرے کہ اس کے راستے میں کوئی خلل نہ ڈال سکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں