انٹونی بلنکن: غزہ جنگ میں حقیقی توسیعی وقفہ چاہتے ہیں تاکہ امداد پہنچ سکے

امریکہ غزہ جنگ میں توسیعی وقفہ چاہتا ہے، انٹونی بلنکن کا اہم بیان

امریکا غزہ جنگ میں حقیقی توسیعی وقفہ چاہتا ہے : انٹونی بلنکن
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ جنگ میں حقیقی توسیعی وقفہ چاہتے ہیں تاکہ ضرورت مندوں تک امداد پہنچ سکے۔
برسلز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی ضروریات پورا کرنے کا بہترین طریقہ جنگ کا خاتمہ ہے۔
انٹونی بلنکن کاکہنا تھا کہ اسرائیل انسانی امداد سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے۔
اسرائیل نے غزہ میں اپنے مقاصد کو پورا کر لیا ہے، یہ جنگ ختم کرنے کا وقت ہونا چاہیے۔
امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے حماس پر کچھ حقیقی، پائیدار اور مؤثر دباؤ ڈالنا بھی اچھا ہوگا۔
دوسری طرف برطانیہ بھی امریکہ میں انتقال منتقلی سے قبل غزہ کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔
ادھر ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل محصور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے آج تک بین الاقوامی تنظیموں نے خاص طور پر بچوں کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے مسلسل اپیلیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں