ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی: آج رات ممکنہ بارش اور برفباری کی توقع

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں آج رات بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں آج رات بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنےکا امکان ہے۔
،البتہ بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابرآلود رہنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری متوقع ہے۔
پنجاب کے زیادہ ترعلاقوں میں سموگ اور شدیددھندچھائے رہنےکا امکان ہے۔
،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں سب سےکم درجہ حرارت لیہہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ،ژوب، شیرانی،موسیٰ خیل،بارکھان،سبی میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔
سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ بلوچستان کےشمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے۔
وفاقی ادارہ ماحولیات کےمطابق دارالحکومت کی فضا دو سو نو اعشاریہ تین کے ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ انتہائی مضر صحت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں