ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا: کراچی میں 8 نشستیں جیت کر کامیابی حاصل

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات: پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا، جماعت اسلامی کو شکست

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا
کراچی کی 10 میں سے 9 بلدیاتی نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے 8 نشستوں پر میدان مار لیا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن بھی جیت لیے ہیں ۔
جبکہ جماعت اسلامی لیاقت آباد سمیت اپنی دیگر نشستوں سے بھی محروم ہو گئی۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کی 4 میں سے 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی امیدوار کامیاب قرار پائے ۔
جبکہ وائس چیئرمین کی 1-1 نشست پر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
کراچی کے صدر ٹاؤن یوسی 13 کا بڑا مقابلہ پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی نے بڑے مارجن سے جیت لیا،۔
پیپلز پارٹی امیدوار 3 ہزار 616 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہو گئے۔
، ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے نور السلام 759 ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار بابر خان صرف 678 ووٹ حاصل کیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں