کوئٹہ خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس 5 روز بعد بحال

کوئٹہ خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس بحال: جعفر ایکسپریس روانہ

کوئٹہ خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس 5 روز بعد بحال
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے بعد معطل ٹرین سروس 5 روز بعد بحال ہوگئی۔
پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کی روانگی کے ساتھ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس بحال ہوئی۔
ریلوے حکام نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کی 7 بوگیوں میں 250 سے زائد مسافر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرین سروس سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر 4 روز کے لیے بند کی گئی تھی۔
، کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل کل روانہ ہوگی۔
محکمہ ریلویز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد امن و امان کی صورت حال کے پیشِ نظر ٹرین سروس 4 روز کے لیے معطل کی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں