قیدیوں کی سزا میں معافی کے قواعد و ضوابط: محکمۂ داخلہ پنجاب کی نئی پالیسی

قیدیوں کی سزا میں معافی: 5 اہم ضوابط جو آپ کو جاننے چاہئیں

قیدیوں کی سزا میں معافی کے قواعد و ضوابط جاری
محکمۂ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں معافی کے قواعد و ضوابط اور معیار جاری کر دیے۔
جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق جیل میں مشقت، اچھے کردار کا مظاہرہ، تعلیم کا حصول، خون کا عطیہ اور اسپیشل معافی کی 5 صورتیں ہیں۔
اچھے کردار کے حامل قیدی کو 1 سال قیدِ بامشقت مکمل ہونے پر 15 دن کی قید معافی ہو گی۔
قید کے دوران میٹرک، انٹر، بی اے یا ایم اے کرنے والے قیدیوں کو 6 ماہ سے 10 ماہ سزا کی معافی ملے گی۔
دورانِ قید حفظ القرآن و ترجمہ مکمل کرنے والے قیدی کو 6 ماہ سے 2 سال سزا کی معافی ملے گی۔
جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کو سپرنٹنڈنٹ جیل 30 یوم، آئی جی جیل 60 یوم، سیکریٹری داخلہ 90 یوم اور وفاقی حکومت 60 یوم کی اسپیشل معافی دے سکتی ہے۔
صدر کی جانب سے جاری کردہ معافی آرٹیکل 45 کے تحت تمام قوانین پر فوقیت رکھتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں