عطا تارڑ کا کہنا ہے: 9 مئی کے کیسز کا فوری فیصلہ ضروری ہے
9 مئی کے کیسز کا جلد فیصلہ کیا جائے؛ عطا تارڑ کا مطالبہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 9 مئی کے کیسز کا جلد فیصلہ دینے کا مطالبہ کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔
ایک جماعت نے منظم سازش کے ذریعے 9 مئی کے حملے کیے جب کہ پی ٹی آئی عہدیداروں کو 9 مئی کے لئے ہدایات دی گئیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حساس تنصیبات پر حملے کیے۔
شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، 9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوز موجود ہیں۔
پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔
عطا تارڑ کہتے ہیں کہ پاکستان ہے تو سیاسی جماعتیں ہیں۔
پی ٹی آئی نے اپنی انا کی تسکین کے لئے حملے کیے جب کہ 9 مئی سے متعلق کچھ ایسے شواہد ہیں جو اس سے قبل سامنے نہیں آئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں