حکومت نے پی ٹی آئی احتجاج کے لیے سکیورٹی اداروں کو بھاری نفری تعینات کرنے کے احکامات دے دیے
پی ٹی آئی احتجاج ‘ سکیورٹی اداروں کو بھاری نفری تعینات کرنیکا حکم
پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اداروں کو تیار رہنے اور بھاری نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی احتجاجی کال کے پیش نظر حکومت نے سخت ترین اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریاست کی جانب سے 24 نومبر کو تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے کڑے اقدامات کیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی احتجاج کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں ڈپٹی کمشنر نے 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ سکیورٹی اداروں کو مکمل تیار ی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے شرپسندی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت میں تمام سرکاری اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کے لیے سخت ترین حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں