توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کو رہا کرنے کا فیصلہ

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت: عدالت کا اہم فیصلہ

توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان کی ضمانت منظور،رہا کرنیکا حکم
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظورکر لی گئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور ہونے کے احکامات جاری کیے۔
عدالت نے اس کیس کی حد تک عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے۔
لیکن میڈیا میں پہلے سے ہے کہ ضمانت ہو جائے گی ۔
جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا میڈیا سے خود کو مستثنیٰ کر لیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں