“ایڈز کے پھیلاؤ کی تحقیقات: جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال میں غفلت اور لاپروائی”
جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا ہسپتال ایڈز پھیلنے کا سبب بن گیا
نشتر ہسپتال ملتان میں گردے کے درجنوں مریضوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کی تحقیقات کرنے والے ٹیم نے ڈاکٹرز اور دیگر عملے پر سنگین غفلت و لاپروائی برتنے کے الزامات عائد کردیے۔
جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران ناکارہ گردوں کے حامل مریض کی موت اور دیگر 30 مریضوں میں ہیومن امیونوڈیفیشنسی وائرس (ایچ آئی وی) / ایکوائرڈ امیونوڈیفیشنسی سنڈروم (ایڈز) انفیکشن کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد تحقیقاتی ٹیم قائم کی گئی تھی۔
پنجاب حکومت کی قائم کردہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ہسپتال کے شعبہ امراض گردہ (نیفرولوجی ) میں ایڈز پھیلنے کی تصدیق کی ہے۔
کمیٹی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ نیفرولوجی کے سربراہ اور محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ایک افسر پر مشتمل تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں