پنجاب حکومت کی مفت ایئر ایمبولنس سروس، 540 ڈالر فی گھنٹہ

پنجاب میں مفت ایئر ایمبولنس سروس جاری: 540 ڈالر فی گھنٹہ ادائیگی

مفت ایئر ایمبولنس سروس جاری، 540 ڈالر فی گھنٹہ ادائیگی
پنجاب میں مفت ایئر ایمبولنس سروس جاری ہے اور سروس کو 540 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ادائیگی کی جارہی ہے۔
جب کہ ایئر ایمبولنس کے لیے 3 چھوٹے جہاز اور 2 ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مفت ایئر ایمبولنس سروس نہ صرف جاری ہے بلکہ ایئر ایمبولنس کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایئر ایمبولینس سروس کو 540 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ادا کر رہی ہے۔
جب کہ ایئر ایمبولنس کے لیے 3 چھوٹے جہاز اور 2 ہیلی کاپٹر استعمال کیے جا رہے ہیں ۔
اورایئر میڈیکل ڈسپیچ کے معیار کو بین الاقوامی رہنما خطوط کی بنیاد پر معیاری بنایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولنس سروس صوبے کے دور دراز علاقوں سے تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔
اور پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس اب تک 25 مریضوں کو کامیابی سے ہسپتالوں میں منتقل کر چکی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں