شرجیل میمن کا اعظمیٰ بخاری کو جواب: پہلے زمینی حقائق معلوم کریں

شرجیل انعام میمن کا اعظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل

اعظمیٰ بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اعظمیٰ بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں، پھر بیان دیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر اطلاعات پنجاب اعظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کے انتظام پر سندھ کے خدشات بے بنیاد نہیں ہیں۔
، پانی سب کا مشترکہ حق ہے، بغیر اتفاق رائے کے کوئی بھی منصوبہ شروع کرنا مناسب عمل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1991 کا پانی معاہدہ سندھ سمیت تمام صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو لازمی قرار دیتا ہے۔
، اعظمیٰ بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں، پھر بیان دیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان میں خوشحالی ہو اور زراعت کا شعبہ ترقی کرے،۔
چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مدد کی ضرورت ہے، سندھ کا موقف واضح ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں