امریکا کا کرم حملے پر شدید ردعمل، معصوم پاکستانیوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت
امریکا کی کرم میں ہونے والے خوفناک حملے کی شدید مذمت
امریکا نےکرم میں ہونے والے خوفناک حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ حملے میں بیسیوں معصوم پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسردہ ہیں۔
اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
ترجمان جوناتھن لالی نےکہا امریکا پاکستان کےساتھ ایک مستقل شراکت دار کےطور پرکھڑا رہے گا۔
مشکل وقت میں پاکستان اورخیبر پختونخوا کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں