“سخت قدم نہیں اٹھانا چاہتے، محسن نقوی

“محسن نقوی کا کہنا ہے: سخت قدم نہیں اٹھانا چاہتے مگر ریڈ لائن کراس کرنے پر مجبور نہ کیا جائے”

سخت قدم نہیں اٹھانا چاہتے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سخت قدم نہیں اٹھانا چاہتے، ہمیں ریڈ لائن کراس کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پہلے سے بتا رہے ہیں۔
ہمیں مجبور کیا گیا تو سخت قدم اٹھائیں گے، باربار سمجھا رہے ہیں ریڈلائن کراس کرنے پر مجبور نہ کریں، ۔
کچھ دیر پہلے رینجرز جوان کو 26 نمبر چونگی پر گولی لگی ہے،۔
اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، انہوں نے ہر وقت کوشش کی کہ لاشیں مل جائیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب آپ فائرنگ کرتے ہیں تو اس کا جواب فا ئرنگ سے ملتا ہے۔
، ہمیں ریڈ لائن نہ کراس کرنے دیں، چاہے دفعہ 144 نافذ کرنی ہو یا ہمیں انتہائی اقدام تک جانا پڑے گا۔
، پہلے ہی بتا رہے ہیں، نقصان ہوا تو ہم ذمے دار نہیں ہوں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں