“لاہور میں پرانی بائیکس کو الیکٹرک بائیکس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ”

“پرانی پیٹرول بائیکس کو الیکٹرک بائیکس میں تبدیل کرنے کا نیا اقدام”

پرانی بائیکس کو الیکٹرک بائیکس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
پرانی بائیکس کو الیکٹرک بائیکس میں تبدیل کیا جائیگا۔
مالکان کو تبدیلی پر آنے والے آدھے اخراجات محکمہ ٹرانسپورٹ ادا کریگا۔
پرانی پیٹرول بائیک کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
تیار کی جانیوالی بائیک کی یو ای ٹی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے ٹیسٹنگ کروائی جا رہی ہے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب کیں رجسٹرڈ آدھی بائیکس بھی الیکٹرک پر منتقل کر لی گئیں تو آلقدگی کی شرح میں کمی ہوگی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اکتوبر سے جنوری تک پیٹرول بائیکس کو بیٹری پر چلوایا جائیگا،۔
منتقلی پر آنے والے اخراجات کا آدھا حصہ محکمہ ٹرانسپورٹ ادا کریگا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق ورلڈ بنک کے ساتھ پنجاب کلین ایئر پروگرام پر ورکنگ جاری ہے جس کیں اس منصوبے کے لیے بھی فنڈنگ رکھی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں