کم شرح سود کے باعث آٹو فنانسنگ میں اضافہ، اکتوبر میں 3.7 فیصد کی بڑھوتری

کم شرح سود سے آٹو فنانسنگ میں نمو، اکتوبر میں 236 ارب روپے تک پہنچ گئی

کم شرح سود کے باعث آٹو فنانسنگ میں اضافہ
شرح سود میں کمی کی بدولت ستمبر میں 227 ارب 54 کروڑ روپے اور اگست میں 227 ارب 30 کروڑ روپے کے مقابلے اکتوبر میں آٹو فنانسنگ ماہ بہ ماہ مسلسل دوسرے مہینے 3.7 فیصد بڑھ کر 236 ارب روپے ہوگئی۔
تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بقایا قرضوں میں سال بہ سال 10.7 فیصد کی کمی آئی ہے۔
ستمبر میں آٹو فنانسنگ کو 27 ماہ کے بعد بحال کیا گیا۔
جون 2022 میں، یہ 368 ارب روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی لیکن بلند شرح سود نے آٹو فنانسنگ کو دباؤ میں رکھا۔
اسٹیٹ بینک نے 10 جون سے شرح سود کو کم کرنا شروع کیا اور اسے 22 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کردیا۔
جس کے بعد 29 جولائی کو 19.5 فیصد، 12 ستمبر کو 17.5 فیصد اور 4 نومبر کو 15 فیصد تک کردیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں