آئی جی اسلام آباد: مظاہروں میں دہشت گردوں کی کارروائیاں اور 900 گرفتاریاں

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف آپریشن: 900 مظاہرین گرفتار، 200 گاڑیاں ضبط

افغانوں سمیت 900 مظاہرین گرفتار، آئی جی اسلام آباد
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف آپریشن کے دوران صرف لاٹھیاں اور آنسو گیس استعمال کی گئی۔
، 900 مظاہرین کو گرفتار کیا اور 200 گاڑیاں پکڑیں، سب کو احتجاج کرنے کا حق ہے۔
مگر احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد کارروائی برداشت نہیں کریں گے۔
چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ احتجاج میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔
، دہشت گردی اور املاک کونقصان پہنچانا احتجاج نہیں ہے، جس طرح لوگ آئے انہیں مظاہرین نہیں دہشت گرد کہا جائےگا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ دہشت گرد احتجاج میں آتشیں اسلحہ استعمال کررہے تھے، پولیس اور رینجرز پر حملے کیے گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں