امریکا میں رشوت اسکیم کے الزامات، اڈانی گروپ کو 55 ارب ڈالر کا نقصان
گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم کے بعد ایک ہفتے میں ’اڈانی گروپ‘ کو 55 ارب ڈالر کا نقصان
بھارت کے ’ اڈانی گروپ’ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا میں پراسیکیوٹرز کی جانب سے گروپ کے بانی گوتم اڈانی اور دیگر عہدیداروں پر الزام عائد کیے جانے کے بعد سے اڈانی گروپ کو 55 ارب ڈالر تقریباً 46 کھرب بھارتی روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹر‘ کے مطابق نیو یارک میں 20 نومبر کے دھماکا خیز واقعے میں بھارت کے ارب پتی شخص اور بانی اڈانی گروپ گوتم اڈانی اور ان کے ماتحت عہدیداروں کو عالمی سرمایہ کاروں کو ’رشوت اسکیم‘ کے حوالے سے جان بوجھ کر گمراہ کن معلومات فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
ان الزامات میں کہا گیا تھا کہ ’ بھارتی حکام کو وضع کی گئی اسکیم کے تحت ٹھیکے دینے کے عوض رشوت کی بھاری رقوم فراہم کی گئیں’۔
بھارتی کاروباری گروپ ان الزامات کی تردید کرتا آرہا ہے۔
بدھ کو ایک بیان میں اڈانی گروپ نے کہا کہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد سے انہیں نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مارکیٹ میں لسٹڈ اڈانی گروپ کی 11 کمپنیوں کو اب تک 55 ارب ڈالر یعنی 46 کھرب بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں