خیبر پختونخوا میں مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس
مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ضلع مانسہرہ اور سوات سمیت دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ اور سوات سمیت ہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں