پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے: سینیٹر فیصل واڈا کا دعویٰ

پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا جائے گا : سینیٹر فیصل واڈا

پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، سینیٹر فیصل واڈا
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگنے والی ہے۔
جلد ہی یہ جماعت مخلص لوگوں کی ’پی ٹی آئی پاکستان‘ بن جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سارے رہنماؤں نے سمجھوتہ کیا ہوا ہے۔
ساری لیڈر شپ نے اب فیصلہ کیا ہے کہ اس خاتون (بشریٰ بی بی) نے ہمارے لیے مصیبت کھڑی کردی ہے۔
اب انہیں گرفتار کروائیں گے۔فیصل واڈا نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ابھی گرفتار نہیں ہوں گے۔
لیکن بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا جائے گا۔
سینیٹر فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے۔
اگر کوئی جمہوری بیچ میں آیا تو اس کو جمہور بنا دیا جائے گا۔
پابندی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا حال ایم کیو ایم پاکستان جیسا ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں