اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے، امریکی صدر کا اعلان

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 14 ماہ کی جنگ کے بعد جنگ بندی معاہدہ

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے
اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 14 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیاہے۔
جنگ بندی بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے ان خدشات کے درمیان شروع ہوئی۔
کہ آیا یہ جنگ بندی اسرائیلی فوج اور حزب اللہ فورسز کے درمیان لڑائی کے مستقل خاتمے کا باعث بنے گی یا نہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ رات اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی-اسرائیل سرحد کے آر پار لڑائی ختم ہو جائے گی۔
یہ معاہدہ دشمنی کے مستقل خاتمے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
جو بائیڈن نے کہاکہ دونوں طرف کے شہری جلد ہی بحفاظت اپنے علاقوں میں واپس جا سکیں گے۔
اپنے گھروں، اپنے اسکولوں، اپنے کھیتوں، اپنے کاروبار اور اپنی زندگیوں کو دوبارہ پہلے کی طرح شروع کر سکیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں