تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حمایت
تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پیش
لوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی۔
بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اراکین کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔
قرارداد پیش کرنے والوں میں میر سلیم کھوسہ، عاصم کرد گیلو، راحیلہ درانی، برکت رند، رزک مندوخیل، صادق عمرانی اور بخت کاکڑ شامل ہیں۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے حالیہ دنوں میں ایک بار پھر پرتشدد کارروائیاں کی ہیں اور ملک میں سیاسی انتشار پیدا کیا۔
محرکین کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف قرارداد اور انہیں نشانہ بنانا حقائق کے منافی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں