اسلام آباد احتجاج میں دونوں طرف سے غلطیاں ہوئیں: گورنر پنجاب کا بیان

اسلام آباد احتجاج میں دونوں اطراف کی غلطیوں پر گورنر پنجاب کا اہم موقف

اسلام آباد احتجاج ‘ غلطیاں دونوں طرف سے ہوئیں، گورنر پنجاب
پنجاب کے گورنر سردار سلیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد احتجاج میں غلطیاں دونوں طرف سے ہوئیں۔
لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں گورنر پنجاب سردار سلیم نے کہا کہ اسلام آباد میں ساری چیزیں ہی غلط ہوئیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخواہ سارے حکومتی وسائل کے ساتھ اسلام آباد آ جائیں یہ غلط ہے۔
میرے خیال میں اسلام آباد احتجاج میں غلطیاں دونوں اطراف سے ہوئی ہیں۔
اس سارے معاملے میں رینجرز اور پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
وفاقی کابینہ کو بھی جس طریقے سے معاملے کو حل کرنا چاہیے تھا اس طرح نہیں کیا۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کا اسلام آباد تک پہنچنا پولیس اور پنجاب حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔
پی ٹی آئی کی لیڈرشپ ہمیشہ سے ورکرز کو اسلام آباد لے جا کر ایسے ہی چھوڑ دیتی ہے۔
اگر پی ٹی آئی ورکرز بڑی تعداد میں ڈی چوک پہنچ جاتے تو حالات بہت خراب ہوجاتے۔
جس طریقے سے مظاہرین کو منتشر کیا گیا وہ بہت اچھا ہوا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں