شہبازشریف کا اسلام آباد پر لشکر کشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

وزیراعظم شہبازشریف نے بلوائیوں کے خلاف فوری کارروائی کے لئے اینٹی روائٹس فورس قائم کرنے کا فیصلہ

شہبازشریف کا اسلام آباد پر لشکر کشی کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ گزشتہ دنوں کے واقعات میں عوام میں اشتعال، بے یقینی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کو قانون کے کٹھرے میں لایا جائے۔
بلوائیوں سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد اور ملک بھر میں اینٹی روائٹس (Anti Riots) فورس قائم کی جائے ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارے امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا ۔
جس دوران وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، اٹارنی جنرل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کو گزشتہ دنوں دھرنوں کی صورت میں احتجاج ، سرکاری املاک ، پولیس ، رینجرز پر حملوں اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔
وزیراعظم نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتشاری ٹولےکی لشکرکشی کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو مجھ سمیت پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
اسلام آباد یا ملک کے کسی بھی شہر پر ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے لشکر کشی کو روکنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں