“پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی”

“پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع”

پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کیلئےقرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی رانامحمد فیاض نےپی ٹی آئی پرپابندی کی قراردادسیکرٹری اسمبلی کوجمع کرادی ۔
جس میں تحریک انصاف پر فوری طور پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ کچھ عرصے سے سیاست کی آڑ میں ایک انتشار پسند گروہ سماجی روایات کی مکمل طور پردھجیاں بکھیر رہا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ انتشاری ٹولے نے وطن عزیز اور اس کی سلامتی کے ضامن ادروں کے خلاف بھیانک سازش کی ۔
اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے ملک میں خانہ جنگی کرانے کی ناکام کوشش کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور کی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں