“ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں: ایران مغربی پابندیوں کے باوجود اقدامات کرے گا”
ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کرینگے، ایران کا انتباہ
ایران نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے دوبارہ پابندیاں عائد کی گئیں۔
تو وہ بھی ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں کرے گا۔
برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ میں شائع ہونے والے انٹرویو میں ایران کے اعلیٰ سطح کے سفارتکار نے کہا کہ ایسی صورت میں ایران بھی مزید ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے لیے خود پر لگائی گئی پابندی ختم کردے گا۔
ایرانی حکام کی آج (جمعہ کے روز) امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی حکومتوں کے عہدیداروں سے ملاقات ہونی ہے۔
اس ملاقات کا ایجنڈا تہران کے ایٹمی ہتھیاروں پر اقوام متحدہ کے ادارے کی نگرانی یقینی بنانے کے لیے اسے راضی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے مبینہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے لیے یورینیم افزودگی کی بڑھتی ہوئی کوششوں پر اسے طویل عرصے سے سخت عالمی پابندیوں کا سامنا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں