“پنجاب کی جیلوں میں ماہرین نفسیات تعینات، ذہنی صحت کے مرکز کا قیام”

“مریم نواز کی ہدایت پر جیلوں میں ماہرین نفسیات تعینات، اصلاحات کا آغاز”

مریم نواز کی ہدایت‘ جیلوں میں ماہرین نفسیات تعینات
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جیل اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب بھر کی جیلوں میں سینئر اور جونیئر سائیکالوجسٹ (ماہرین نفسیات) تعینات کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے کی ہر جیل میں ذہنی صحت کا مرکز قائم کیا جائے گا،۔
کسی بھی قیدی کی جیل میں آمد کے 24 گھنٹے کے اندر اندر سائیکالوجسٹ قیدی کا معائنہ کرے گا۔
پنجاب کی تمام جیلوں میں تعینات کیے جانے والے ماہرین نفسیات ہر قیدی کے جرم۔
، مجرمانہ تاریخ اور شخصیت کے مطابق کیٹیگری کا تعین کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔
، ذہنی تناؤ کے شکار قیدیوں سے بہتر رویے کے لیے جیل عملے کی تربیت بھی کی جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں