پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کر سکتا ہے” :”محسن نقوی کا انتباہ

“محسن نقوی کا کہنا ہے: پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کرے گا اگر ناانصافی ہوئی”

نقصان برداشت کر لیں گے مگر ذلت قبول نہیں، محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ناانصافی کی کوشش کی گئی تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔
نقصان برداشت کر لیں گے مگر ذلت برداشت نہیں کریں گے۔
پی سی بی نے ممکنہ بائیکاٹ کی صورت میں حکومت پاکستان اور وزیر اعظم سے بھی منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی آفیشلز کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے اگر بورڈ سے ناانصافی کی کوشش کی گئی ۔
تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔
اس بار پاکستان چوٹ تو کھا لے گا لیکن توہین برداشت نہیں کرے گا۔
قبل ازیں پی سی بی نے آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تیار کردہ ہائبرڈ ماڈل کا پلان یکسر مسترد کردیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں