“پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی، صدر آصف علی زرداری کا پیغام”
پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے، صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکتآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد، پائیدار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔
صدر آصف زرداری نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حق ِخودارادیت کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہیں۔
آزادی، وقار اور انصاف کیلئے فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔
عالمی ضمیر فلسطین میں لاکھوں لوگوں کی حالت زار نظر انداز نہیں کر سکتا۔
صدر مملکت نے کہا کہ اسرائیلی قبضہ، عالمی قوانین کی مسلسل بے توقیری خطے میں قیام ِامن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
عالمی برادری اور سلامتی کونسل غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں