“پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے، پی سی بی کا فائدہ”
چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے پی سی بی کو کتنی رقم ملے گی؟
لاہور: پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق آج آئی سی سی کا اہم اجلاس ہوگا۔
جس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق کے 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
پاکستان کو ٹورنامنٹ کی انشورنس کرانے کے لیے انشورنس کمپنی کو بھی 12سے 13 لاکھ ڈالرز بطور پریمیئم ادا کرنے ہوں گے۔
جب کہ پاکستان کو گیٹ منی اور ہاسپیٹلیٹی سےمز ید ڈالرز ملیں گے، اس طرح انشورنس کی رقم نکال کر تقریباً 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اپنی آمدنی سے ہر سال پاکستان کو 13ملین ڈالرکی 2 قسطیں جنوری اور جولائی میں فراہم کرتی ہے ۔
جب کہ اس کے برعکس بھارت کو آئی سی سی کی آمدنی کا 38 فیصد سالانہ شیئر 90 سے 95 ملین ڈالرز ملتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں